آسٹریلیا: مشرقی ساحل پر طوفان کی تباہی، نظام زندگی درہم برہم

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کی تباہ کاریوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر آنے والے طوفان الفریڈ کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

طوفان الفریڈ نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

الفریڈ طوفان کی وجہ سے 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی معطل ہو گئی۔ جس سے ساڑھے 7 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے دوران 2 فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہوئے۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں 16 ہزار سے زائد افراد کو فوری طور پر نقل مکانی کے احکامات جاری کیے گئے۔ کیونکہ مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos