امریکہ کی کئی یونیورسٹیوں کے غیرملکی طلبہ کے ویزےاچانک منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
امریکی انتظامیہ نے اسٹین فورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کے کئی طلبہ کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں ہارورڈ، مشی گن، یو سی ایل اے اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ویزا منسوخی ٹرمپ انتظامیہ کے وسیع پیمانے پرکریک ڈاؤن کاحصہ، طلبہ کو حراست میں لینے اور ملک بدری کے خطرات موجود ہیں۔
جن یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ویزے منسوخ کئے گئے ہیں ان کے ویزا منسوخی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، حکومت خاموشی سے یہ اقدام کررہی ہے۔









