اٹلی میں کیبل کار ٹوٹ کرکھائی میں جاگری، 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیبل کارٹوٹنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے جبکہ 16 افراد کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا۔
مقامی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کیبل کارحادثے میں ریسکیو آپریشن کے مکمل ہونے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ سال بھی اٹلی میں سیاحوں کوپہاڑوں پرواقع جھیل تک لیجانےوالی کیبل کارگرگئی تھی اٹلی کے شمال میں جھیل میگواہ کےقریب پیش آنےوالے اس واقعے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔