بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد آن لائن فراڈ کا انکشاف

[post-views]
[post-views]

ملک میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد آن لائن فراڈ کیس کا انکشاف سامنے آیا ہے ،آن لائن فراڈ کیس آن لائن کاروبار سے متعلق ہیں۔لاکھوں متاثرہ افراد نے ایف آئی اے کے ساتھ شکایات درج کرائیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ایف آئی اے کے ساتھ سال 2024 میں ایک لاکھ 37 ہزارآن لائن فنانشل فراڈ درج کرائے گئے،832 کیس فائل کیے گئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

آن لائن فراڈ کرنے والوں نے اربوں روپے کا فراڈ کیا،سائبرکرائم ونگ نے 12 سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا،65 کروڑ روپے فراڈیوں سے وصول کیے گئے۔

پچھلے تین سال میں آن لائن فراڈ میں چھ لاکھ شکایات درج کرائی گئیں،ان آن لائن فراڈ کیس میں سینکڑوں ارب روپے کے مبینہ فراڈ کی شکایات درج کرائی گئی ہیں،وزارت داخلہ نے اعدادوشمار رواں ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos