بلوچستان اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

[post-views]
[post-views]

بلوچستان اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے، بلوچستان اجلاس میں چار قراردادیں اور ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر2 بج کر 30 منٹ پر ڈپٹی اسپیکرغزالہ گولہ کی زیر صدارت ہوگا، رکن  صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان ماہی گیروں کے حقوق کیلئے قانون سازی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرینگے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن فضل قادر مندوخیل ژوب بائی پاس پر کام کے آغاز، رکن اسمبلی سید ظفر آغا دینی مدارس کے طلباء و طالبات کو اسکالرشپ دینے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11:30 بجے ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) سے متعلق سوالات آج کے ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ کال اٹینشن نوٹس امن وامان اور مہنگائی پرعمومی بحث بھی اجلاس کا حصہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos