بلوچستان : کوئٹہ سے فیصل آباد جانیوالی بس سے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا گیا

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں بس سے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر نشانہ بنایا گیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ڈی سی بارکھان نے بتایا کہ مسلح افراد نے بس میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 7 مسافروں کو اتارا اور انہیں گولیاں مار دیں۔

واقعہ کے بعد لیویز اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے کی طرف روانہ کی گئی۔ واقعہ کے بعد لورالائی، کنگری اور قریبی علاقوں کے مختلف مقامات پر مسافر بسوں اور گاڑیوں کو انتظامیہ نے احتیاطاً روک دیا ہے۔

بس میں سوار ایک مسافر ذیشان نے بتایا کہ دس بارہ مسلح افراد نے بس کو روکا ، ملزمان نے میرے بھائی عدنان کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد بس سے اتار کر قتل کر دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos