بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

بنوں: سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکارشہید

[post-views]
[post-views]

بنوں: ڈومیل چشمی کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ، سب انسپکٹرسمیت 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

شہید اہلکاروں کی لاشیں اورزخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں آر پی او اور ڈی پی او بنوں نے پہنچ کرزخمیوں کی عیادت کی اوراہلکاروں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پولیس حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos