امریکا نے جنوبی سوڈانی پاسپورٹ ہولڈرز کے تمام ویزے منسوخ کر دیئے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت امریکا سے فائدہ اٹھانا بند کرے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے امیگریشن قوانین کا نفاذ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت نے اس اصول کا مکمل احترام نہیں کیا، جنوبی سوڈان مکمل تعاون کرے تو ان اقدامات پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔