مارشل لاء نافذ کرنے پر مواخذے کی تحریک کا سامنا کرنے والے جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو رہا کر دیا گیا۔
معطل صدر کو جنوری میں حراست میں لیا گیا تھا، رہائی کے بعد وہ مسکراتے ہوئے حراستی مرکز سے باہر آئے اور حامیوں کے ایک چھوٹے سے ہجوم کے سامنے سر جھکا دیا۔
یون سک یول نے اپنے وکلا کے ذریعے جاری ایک بیان میں کہا کہ میں ملک کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنا سر جھکاتا ہوں۔
اس سے ایک روز قبل ایک عدالت نے تکنیکی اور قانونی بنیادوں پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے تھے۔ پراسی کیوٹرز کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کے بعد صدر کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔