وفاقی حکومت نے 8فروری کو تعمیر اور ترقی کا دن منانے کا اعلان کیا ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8فروری کو یوم تعمیر اور ترقی بھرپور طریقے سے منائیں گے،ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ہماری کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کو ہرایا،پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہماری خوش قسمتی ہے،دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
چیمپئن ٹرافی کے انعقاد سے ملک میں رونقیں لوٹ آئیں گی،چاہتے ہیں ا سپورٹس کے ذریعےدنیا میں پاکستان کااچھا تاثر جائے،ملک کی معیشت بحال ہوچکی ہے