ٹرمپ انتظامیہ نے10لاکھ تارکین وطن کوفوری امریکا چھوڑنے کاحکم دے دیا۔
امریکی نیوز کے مطابق سابق امریکی صدرجوبائیڈن دورمیں امریکا آنے والے ان تارکین وطن کوحاصل تحفظ ختم کردیا گیا ہے۔
امریکی نیوزنے بتایا کہ تارکین وطن کوقانونی حیثیت منسوخی کی اطلاع دی جا رہی ہے، بائیڈن نے تارکین وطن کو پناہ گزین کے طور پر درخواست دینے کی اجازت دی تھی۔
سابق امریکی صدرجوبائیڈن دورمیں تارکین وطن کو دو سال تک عارضی ورک پرمٹ دیا گیا تھا جواب ختم کردیا گیا ہے۔









