بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

سینیٹ اجلاس آج ہوگا، 14 نکاتی ایجنڈا جاری

[post-views]
[post-views]

سینیٹ اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا، سینیٹ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری ہوگا۔

سینیٹ میں 3 حکومتی بلز منظوری کےلئے پیش ہوں گے، آرٹیکل 106 میں ترمیم سےمتعلق آئینی ترمیمی بل 2024 پررپورٹ پیش کی جائے گی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن پر سینیٹ میں رپورٹ پیش ہوگی، ملک میں ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی پر سینیٹ میں قائمہ کمیٹی رپورٹ پیش ہوگی۔

اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 منظوری کےلئے پیش ہوگا، سول کورٹس ترمیمی بل 2025 سینیٹ میں منظوری کےلئے پیش ہوگا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز ترمیمی بل 2025 منظوری کےلئے پیش ہوگا، ملک میں ایچ آئی وی کیس میں اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس جبکہ بلوچستان میں مسافروں کے قتل کے معاملہ پر سینیٹ میں توجہ دلاو نوٹس پیش ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos