شمالی ، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ

اپر جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آج بدھ کو کرفیو نافذ رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق رزمک میں نواز کوٹ پل سے ڈنکن تک کرفیو ہو گا ، ڈنکن سے میلوگئی پل تک بھی صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو رہے گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق ٹانک میں کوڑ قلعہ سے منزئی تک اور کڑی وام سے جنڈولہ تک کرفیو نافذ رہے گا، کوڑ قلعہ سے گومل اور گرداوائی وانا کا روڈ کھلا رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان اپر میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک عزیز آباد چوک سے سرویکی اور جنڈولہ ، اسپن مسجد، آسمان منزا اور لدھا سے مکین تک کی سڑک بھی بند رہے گی۔

اس کے علاوہ  بی بی راغزئی سے کوٹکی اور جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رہے گی ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکیں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند رہیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos