پاکستان میں چوٹی کے وکلا کی تنظیم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں وکیل رہنما رشید اے رضوی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
نومنتخب صدر رشید اے رضوی نے اپنے مدمقابل فاروق نائیک کو 229 ووٹوں سے شکست دی۔
فاروق ایچ نائیک چیئرمین سینیٹ رہے ہیں اور اپنے عہدے کی وجہ سابق صدر آصف علی زرداری کی عدم موجودگی میں قائم مقام صدر مملکت کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں روایتی حریف گروپوں میں حامد خان نے رشید اے رضوی جبکہ فاروق نائیک کو عاصمہ جہانگیر گروپ کی حمایت حاصل تھی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق رشید رضوی نے 1289حاصل کیے جبکہ فاروق ایچ نائیک کو 1060 ووٹ ملے۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے لیے سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے نتائج ایک بڑا اپ سیٹ ہے اور چھ برس کے بعد سپریم کورٹ بار میں حامد خان گروپ کو کامیابی ملی ہے۔
فاروق ایچ نائیک پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ رشید رضوی کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔
’ڈ