غریب بچوں کیلئے یونیورسٹی بنانے پر عمران خان کو سزا سنائی گئی، علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو غریب اور ضرورت مند بچوں کے لیے یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمائدین، کارکنوں اور دیگر افراد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غریب اور ضرورت مند بچوں کے لیے یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی۔ حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے نظام میں بہترین لائی گئی ہے۔ اور صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں میں سب سے زیادہ کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے لیے اپنے دل سمیت وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos