فرانسیسی صدر کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جون میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ان کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس اقدام کو حتمی شکل دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی طرف بڑھنا چاہیے۔ اور ہم آنے والے مہینوں میں ایسا کریں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

فرانسیسی صدر نے کہا کہ میں ایسا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کر رہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست ہو گا۔

دوسری جانب فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا یہ بیان فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور دو ریاستی حل کے سلسلے میں درست سمت کی جانب ایک قدم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos