پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روک سکتی۔
راولپنڈی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کئی جھوٹے کیس بنائے گئے ہیں اور یہاں ضمانت ملنا مشکل ہے۔ قتل کے جھوٹے مقدمے میں میرے وارنٹ گرفتاری نکالے گئے ہیں، جب چاہیں گرفتاری کر لیں۔ میرا اصل “جرم” یہ ہے کہ میں عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچاتی ہوں۔ کیا عوام کو سچ بتانا جرم ہے؟
https://www.youtube.com/@TheRepublicPolicy
علیمہ خان نے کہا کہ ججز کو بھی معلوم ہے کہ وہ دباؤ میں ہیں، لیکن یہ کب تک دباؤ میں رہیں گے اور انصاف نہیں دیں گے؟ پولیس والے بھی اعتراف کرتے ہیں کہ ان پر دباؤ ہے۔ غلط مقدمات ختم کریں، قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ ہم کبھی لاہور، کبھی پنڈی کی عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ اگر جرم ہے تو سزا دیں، ورنہ ہمیں انصاف فراہم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غریب لوگ گھنٹوں سفر کرکے عدالت آتے ہیں، ہم ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔ بہتر ہے کہ ایک ہی بار سب مقدمات سن کر فیصلہ کیا جائے۔ پاکستان کے عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد ختم ہو رہا ہے، ججز کو یہ اعتماد بحال کرنا ہوگا۔
https://facebook.com/RepublicPolicy
علیمہ خان نے کہا کہ 14 اگست کو پی ٹی آئی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ آزادی ایک دن میں نہیں ملی تھی، لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ عمران خان اپنی نہیں، پوری قوم کی آزادی چاہتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے 14 اگست کو عوام کو اصل آزادی نہیں ملی، اشرافیہ نے دھوکہ دیا۔
https://instagram.com/republicpolicy
عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے متعلق انہوں نے بتایا کہ دونوں کے پاس نائیکوپ نمبر ہے لیکن کارڈ نہیں۔ برطانوی پاسپورٹ پر ویزا کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔ حکومت انہیں پاکستان آنے سے نہیں روک سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ویزا کے لیے دوبارہ سفارت خانہ سے رابطہ کریں گے۔ اگر ویزا نہ ملا تو دونوں بیٹے مزید کوشش کریں گے۔ کارڈ کے لیے اپلائی کیا تو حکومت چھ ماہ لگا دے گی۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ وزارت خارجہ کا کام ہے، طلال چوہدری سے بھی ویزا کے لیے بات کریں گے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaYMzpX5Ui2WAdHrSg1G
انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو قوم نے خوف کے بت توڑ دیے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر گھنٹوں انتظار کرتے مگر قانون نہیں توڑتے، پھر بھی ملاقات نہیں کرائی جاتی۔ قتل کیس میں عبوری ضمانت نہیں لوں گی۔ اس موقع پر وکیل فیصل ملک نے کہا کہ کیس کی نقول طلب کی گئی ہیں، اس کے بعد آئندہ کا فیصلہ ہوگا۔