ملتان، گیس سے بھرا ٹینکر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

[post-views]
[post-views]

ملتان میں گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ فہد ٹاؤن میں پیش آیا، زور دار دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، آگ والے ٹکڑے مقامی آبادی کے گھروں پر جا کر گرے جس سے گھروں کی چھتیں متاثر ہوئیں۔

کمشنر ملتان کے مطابق فہد ٹاؤن میں موجود تمام افراد کو ریسکو کر لیا گیا، جاں بحق اور زخمیوں کو  نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا، علاقے میں بجلی کی سپلائی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos