ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدیدگرم رہنے کا امکان ہے۔ رات میں بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، دن کے درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شام یا رات میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمندمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے دوران موسم خشک جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos