بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

ملک کے کئی شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

[post-views]
[post-views]

محکمہ موسمیات نے مختلف مقامات پر بارش اور ژالہ باری جبکہ کئی شہروں میں موسم کے خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، مری ،اٹک ، چکوال، جہلم، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی تاہم پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos