نیویارک: ہیلی کاپٹر دریا میں گرکر تباہ، 6 افراد ہلاک

[post-views]
[post-views]

نیویارک:لوئر مین ہٹن کے قریب دریائے ہڈسن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  دریا میں گرنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں  سوار 3 بچوں سمیت تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کا تعلق اسپین سے تھا، جو سیروتفریحی کیلئے امریکہ آئے ہوئے تھے، یہ دریا مین ہیٹن اور نیو جرسی کے درمیان واقع ہے۔

نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جائے حادثہ پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں اورمتعلقہ ادارے واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اصل وجوہات سامنے آ سکے۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہارکیا اور اسپین سے تعلق رکھنے والے سیاح خاندان کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos