ٹانک: سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے جانے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے خوارج کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اور قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos