Premium Content

پختونخوا کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر عمران خان سے ریکوری کیلئے الیکشن کمیشن کا نیب کو خط

Print Friendly, PDF & Email

خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر افراد سے ریکوری کے لیے الیکشن کمیشن نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر عمران خان اور دیگر افراد سے ریکوری اور انہیں نادہندہ گان قرار دینے کے حوالے سے نیب کو خط لکھ دیا ہے۔

نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور دیگر غیر مجاز افراد کو متعلقہ فورم سے نادہندہ قرار دیا جائے اور نادہندہ افراد کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے، قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے نادہندگان کی فہرست ریٹرننگ افسران کو بھیجی جائے گی۔

یاد رہےکہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے یکم نومبر 2008 سے ہیلی کاپٹرز کے استعمال کو قانونی قرار دیا تھا جس پر مسلم لیگ ن نے ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق قانون میں ترمیم پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے۔

Read more

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos