پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے، پارٹی نے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
پی پی پی نے سوگ کا اعلان چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر کیا ، پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں 3 روز تک معطل رہیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر گزشتہ روز مختصرعلالت کے بعد 83 برس میں انتقال کر گئے تھے ، وہ کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
مرحوم تاج حیدر کی نمازِ جنازہ آج بدھ کو بعد نمازِ ظہر مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔