کوئٹہ، سریاب روڈ موبائل پولیس پردہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز نے کہا ہے کہ پولیس موبائل پر بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت ہے، شہداء کے لہو کا حساب لیا جائے گا۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے دہشت گردوں کا کوئی دیس نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے لئے کوئی رعایت نہیں، ریاست کمزور نہیں، دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔