ہنڈراس: طیارہ گر کر تباہ، 12 افراد ہلاک

ہنڈراس میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نیتجے میں  مشہور موسیقار سوآزو سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق حادثے کے شکار 5 افرادکو ریسکیوکرلیا گیا، 1 تاحال لاپتہ ہے،ہلاک مسافروں میں ایک امریکی اور ایک فرانسیسی شہری بھی  شامل ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

طیارہ گزشتہ روز کیریبین ساحل کے قریب تباہ ہوا تھا جس کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی تھیں۔

لاپتہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے ، امدادی ٹیموں کو تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos