خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دو روز کے دوران تین الگ الگ کارروائیوں میں فتنۂ ہندوستان سے وابستہ 19 خوارج کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع مہمند میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئی، جہاں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید مقابلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔
دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی، جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 4 خوارج مارے گئے۔
تیسری کارروائی بنوں میں ہوئی، جہاں ایک خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ یہ گروہ مختلف دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔ مزید خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔