سعودی عرب میں پاک بھارت مذاکرات کا امکان

[post-views]
[post-views]

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات سعودی عرب میں متوقع ہیں، جن میں امریکہ اور سعودی عرب ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بات چیت بنیادی طور پر کشمیر کے تنازع اور سندھ طاس معاہدے پر مرکوز ہوگی، جو دونوں جوہری ممالک کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجوہات ہیں۔

یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے حالیہ پاک بھارت تنازع کے بعد دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ابتدائی معاہدہ کروایا۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی کا احترام کرتے ہوئے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کی قیادت امریکہ اور سعودی عرب کریں گے۔ بھارت کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ وہ صرف دہشت گردی اور آزاد جموں و کشمیر کے معاملے پر بات کرے گا، جبکہ پاکستان چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سمیت پورے مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدے کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا جائے۔

ایک سینئر پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ “ہمیں امید ہے کہ کشمیر اور پانی کے مسئلے پر کوئی پیش رفت ہوگی، خاص طور پر امریکہ اور سعودی عرب کی مداخلت کے بعد حالات مثبت جانب جا رہے ہیں۔”

امریکہ نے حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر سنجیدہ مذاکرات نہ ہوئے تو تجارتی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

امریکی سفارتخانے اور پاکستانی دفتر خارجہ نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos