ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی جنگی طیارہ اسکول پر گر کر تباہ، 27 افراد جاں بحق، 25 بچے شامل

[post-views]
[post-views]

بنگلہ دیش کی فضائیہ کا ایف-7 بی جی آئی جنگی طیارہ پیر کے روز ڈھاکہ کے ایک اسکول اور کالج کیمپس پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 25 بچے شامل ہیں۔ حکام نے منگل کے روز اس المناک واقعے کی تصدیق کی۔

یہ طیارہ کرمیٹولا ایئربیس سے معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب پرواز کے فوراً بعد اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس میں 88 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جن کا اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ جاں بحق افراد میں ایک استاد اور پائلٹ بھی شامل ہیں۔

امدادی اہلکاروں نے جلے ہوئے عمارتوں کی تلاشی لی، جبکہ متاثرہ خاندان موقع پر جمع ہو کر غم میں ڈوبے نظر آئے۔ بنگلہ دیشی حکومت نے قومی سطح پر ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا، تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہا اور مساجد، مندروں اور دیگر عبادت گاہوں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

ایف-7 بی جی آئی چین کے جے-7 سیریز کا جدید ترین ورژن ہے، جس کے 16 طیارے بنگلہ دیش نے 2013 تک حاصل کیے تھے۔

یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند ہفتے قبل بھارت میں بھی ایک افسوسناک فضائی حادثہ ہوا تھا، جسے دہائی کا سب سے مہلک ترین حادثہ قرار دیا گیا، جس میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حادثے میں بھی ایک تعلیمی ادارہ متاثر ہوا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos