غزہ میں اسرائیلی افواج کے حملے مزید شدت اختیار کر گئے، جن کے نتیجے میں 125 فلسطینی شہید ہوگئے۔

[post-views]
[post-views]

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 125 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے۔ ان شہداء میں 35 ایسے معصوم فلسطینی بھی شامل ہیں جو امدادی مراکز پر خوراک کے حصول کے لیے جمع تھے۔ غزہ میں بھوک اور قحط کی سنگین صورتحال اس قدر بڑھ چکی ہے کہ مزید 6 فلسطینی بھوک کی شدت سے جان کی بازی ہار گئے۔

مئی سے اب تک غذائی قلت اور قحط کے باعث اموات کی تعداد 175 تک پہنچ گئی ہے۔ جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 60 ہزار 850 ہوچکی ہے جبکہ ایک لاکھ 48 ہزار 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

ادھر حماس نے قحط کے شکار اسرائیلی یرغمالیوں کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں خوراک کی سنگین قلت واضح طور پر نظر آتی ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ریڈ کراس کو چاہیے کہ یرغمالیوں تک خوراک پہنچائے۔

عرب اور مغربی ممالک کی جانب سے غزہ کے لیے فضا سے امدادی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ روز اردن، متحدہ عرب امارات، جرمنی، فرانس اور بیلجیم کے طیاروں نے مجموعی طور پر 61 ٹن امدادی سامان فضا سے غزہ میں گرایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos