فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو “ہلالِ جرات” اور بلاول بھٹو کو “نشانِ امتیاز” کا اعزاز عطا کیا گیا۔

[post-views]
[post-views]

ایوانِ صدر میں ایک پُروقار تقریب کے دوران سول اور عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو یہ اعزازات پیش کیے، جبکہ وزیرِاعظم شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو انتہائی مشکل حالات میں شاندار عسکری قیادت پر “ہلالِ جرات” دیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو “نشانِ امتیاز” اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو بھی “ہلالِ جرات” سے نوازا گیا۔ اسی طرح نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو “نشانِ امتیاز” عطا کیا گیا، جنہوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بحری سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کو عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کرنے اور قومی اتحاد پر زور دینے کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا۔ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کو سندھ طاس معاہدے پر مؤثر مؤقف اپنانے پر نوازا گیا، جبکہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کو بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کو معرکہ حق میں بہترین اطلاعاتی حکمتِ عملی پر “نشانِ امتیاز” دیا گیا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو داخلی امن و امان اور یکجہتی قائم رکھنے کی خدمات پر اعزاز ملا۔

اسی طرح بلاول بھٹو زرداری کو عالمی فورمز پر پاکستان کا موقف اجاگر کرنے اور بھارت کی سازشوں کو بے نقاب کرنے پر “نشانِ امتیاز” سے نوازا گیا، جبکہ معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کو قومی اتفاق رائے اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ پر اعزاز دیا گیا۔ اس پُروقار تقریب میں دیگر کئی ممتاز سول و عسکری شخصیات کو بھی ان کی غیرمعمولی خدمات پر اعزازات پیش کیے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos