افغانستان میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی

[post-views]
[post-views]

افغانستان میں 6 شدت کے شدید زلزلے نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1411 تک جا پہنچی ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق اس زلزلے سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ افغان ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اب تک 3251 افراد زخمی جبکہ 8 ہزار سے زائد مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

سرکاری میڈیا نے سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان صوبہ کنڑ میں رپورٹ کیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا، جس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا، اور تقریباً 20 منٹ بعد اسی علاقے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا بھی محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

یہ قدرتی آفت حالیہ برسوں میں افغانستان کی سب سے زیادہ ہلاکت خیز سانحات میں شمار کی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos