سیلاب کی شدت میں اضافہ، جلالپور پیروالا میں فوج طلب

[post-views]
[post-views]

ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں سیلاب کی شدت بڑھنے پر پاک فوج کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔ سی پی او صادق علی کے مطابق امدادی آپریشن میں پاک فوج کی 14 کشتیاں اور امداد کی 8 کشتیاں سرگرم ہیں، جب کہ پولیس نے مزید 5 نجی کشتیاں بھی شامل کر لی ہیں۔ یوں مجموعی طور پر 27 کشتیاں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔

ادھر گجرات میں بارش گزرنے کے چار روز بعد بھی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ صوبے کے 25 اضلاع اور 4 ہزار 155 دیہات سیلاب کی زد میں آئے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 26 اگست سے اب تک مختلف حادثات کے باعث 56 اموات ہو چکی ہیں۔ ان کے مطابق اس وقت 60 سے 70 ہزار متاثرہ افراد ریلیف کیمپس میں موجود ہیں جہاں انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مزید یہ کہ صوبے بھر میں تقریباً 500 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں اور اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج ہو چکا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos