ٹرمپ کا پورٹ لینڈ میں فوج تعینات کرنے کا حکم

[post-views]
[post-views]

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا، اور کہا کہ امیگریشن حراستی مراکز کے باہر احتجاج کو دبانے کے لئے ضرورت پڑنے پر “فل فورس” استعمال کی جائے گی۔

http://republicpolicy.com

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہوں نے سیکرٹری آف وار پیٹ ہیگستھ کو ہدایت دی ہے کہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کی سہولیات کو “انتفا اور گھریلو دہشت گردوں” کے حملوں سے بچانے کے لئے تمام ضروری فوجی تعینات کئے جائیں۔

YouTube/RepublicPolicy

ڈیموکریٹ رہنماؤں نے فیصلے کو غیر ضروری قرار دیا۔ اوریگون کی گورنر ٹینا کوٹیک نے کہا کہ “ہماری برادریاں محفوظ اور پرسکون ہیں۔” پورٹ لینڈ کے میئر نے بھی کہا کہ “ضروری فوجیوں کی تعداد صفر ہے۔”

Twitter/RepublicPolicy

وزارتِ داخلہ کے مطابق مظاہرین نے ICE مراکز پر حملے کئے اور عملے کو دھمکیاں دیں، جبکہ درجنوں افراد پر آتشزنی اور تشدد کے مقدمات درج کئے گئے۔

Facebook/RepublicPolicy

کچھ ریپبلکن رہنماؤں نے ٹرمپ کی حمایت کی اور شہر کو “جرائم زدہ جنگی علاقہ” قرار دیا۔ ماہرین قانون نے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام امریکی آئین کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے اور ماضی کی طرح ایک نئے آئینی بحران کو جنم دے سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos