بھارت ایک بھی پاکستانی طیارہ نہ گرا سکا، ڈی جی آئی ایس پی آر

[post-views]
[post-views]

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت معرکۂ حق کے دوران پاکستان کا کوئی بھی طیارہ مار گرانے میں ناکام رہا۔

انہوں نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار یا حقائق کو چھپانے یا ان میں رد و بدل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج ہمیشہ شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور زمینی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا پاکستان کی پالیسی کا حصہ نہیں رہا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاک فوج کی حکمتِ عملی ہمیشہ موثر، حقیقت پر مبنی اور سائنسی بنیادوں پر استوار رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری توجہ ایسے پلیٹ فارمز پر مرکوز رہی جو نہ صرف جنگی ضروریات پوری کریں بلکہ ملکی ٹیکنالوجی کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی دفاعی تیاریوں میں ہمیشہ جدید ترین نظام اپنانے کا خواہاں رہتا ہے، چاہے وہ ٹیکنالوجی مقامی طور پر تیار کی گئی ہو، یا مشرقی یا مغربی ممالک سے حاصل کی گئی ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی دفاعی پالیسی کا محور خود انحصاری، تکنیکی استعداد اور قومی سلامتی کا تحفظ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ہماری دفاعی صلاحیت کسی ایک سمت پر منحصر نہیں بلکہ ایک جامع قومی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس میں جدید آلات، تربیت یافتہ افرادی قوت اور سائنسی تحقیق سب شامل ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور دفاعِ وطن کے لیے ہر سطح پر تیار ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos