علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹائے جانے کے آپشنز پر غور، ذرائع۔

[post-views]
[post-views]

تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹا کر صوبائی وزیر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم پارٹی قیادت نے اس خبر کی سختی سے تردید کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیر تعلیم سہیل آفریدی نے ایسی خبروں کو بے بنیاد، جھوٹی اور پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش قرار دیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہی وزیراعلیٰ ہیں اور ان کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی میں اختلافات پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور تنظیمی یکجہتی کو ہر فورم پر برقرار رکھا جائے گا۔ بعدازاں انہوں نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق ان سے منسوب خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔

دوسری جانب سہیل آفریدی نے بھی کہا کہ انہیں وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی خبریں غلط ہیں، صوبائی حکومت یا پارٹی سطح پر ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے وفادار ساتھی ہیں اور رہیں گے۔

ادھر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے وکلا کی ملاقات کے بعد بعض وکلا نے دعویٰ کیا کہ خان صاحب نے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی ہدایت دی ہے، تاہم بیرسٹر گوہر، سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور تینوں نے اس بات کی تردید کر دی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، اور اگر پارٹی چاہے گی تو وہ مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos