بہت ہوچکا، اب مزید برداشت نہیں: علی امین گنڈاپور

[post-views]
[post-views]

خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری عمل کا مذاق نہ بنایا جائے، اب جو کچھ ہو رہا ہے، مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو خبردار کیا کہ “بس بہت ہو چکا ہے”۔

انہوں نے نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے 19 ماہ میں ریکارڈ کارکردگی دکھائی۔ اقتدار سنبھالتے وقت خزانے میں صرف 18 دن کی تنخواہ تھی، مگر اب 218 ارب روپے موجود ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ دونوں استعفوں پر ان کے مستند دستخط ہیں اور وہ اصولی طور پر بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، ہم ان کے نظریے سے وفادار رہیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ فنڈز کو سیاسی بنیاد پر نہیں بانٹا، خطے کے وسائل عوام کے حق میں خرچ ہونے چاہییں۔ انہوں نے دہشت گردی اور معاشی بحران کو اصل چیلنج قرار دیتے ہوئے تمام فریقوں کو بیٹھ کر حل نکالنے کی دعوت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور صوبے میں امن و امان کی بحالی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ اجلاس کے دوران حکومتی ارکان نے ان کا استقبال کیا جبکہ اپوزیشن واک آؤٹ کر گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos