سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھالیا

[post-views]
[post-views]

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر نئے وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اپنے فیصلے میں ہدایت دی تھی کہ گورنر خیبرپختونخوا بدھ کی دوپہر چار بجے سہیل آفریدی سے حلف لیں، اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو اسی روز اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی حلف لیں۔

گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کے لیے پشاور جانے کی ہدایت کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے بانی نے کابینہ کی تشکیل کا مکمل اختیار وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دے دیا ہے، جو منتخب اراکین یا ٹکٹ ہولڈرز میں سے اپنی ٹیم بنائیں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باوجود سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos