جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سی پیک کا راستہ آپ کے لیے ہے، لہٰذا اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔
ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے۔ ہم عوامی جمہوریت کے قائل ہیں، جبکہ 2024ء کا انتخاب بدترین دھاندلی کا شکار تھا، اس لیے ہم چوری شدہ مینڈیٹ کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔
تحریک لبیک پاکستان کے احتجاجی معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں بھی مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا، اور ہم نے تب بھی اس عمل کو نہیں مانا تھا۔ ہم جمہوریت کی سیاست کریں گے، ہماری سیاست گالی گلوچ یا بدتمیزی پر مبنی نہیں ہوگی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھوک سے مارا گیا، جبکہ قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کے قیام کو ناجائز قرار دیا تھا۔