عمران خان سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات نہ ہوسکی

[post-views]
[post-views]

چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانیِ تحریکِ انصاف سے ملاقات نہیں کر سکے۔

راولپنڈی میں علیمہ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی بانیِ تحریکِ انصاف کا مقدمہ عدالتی فہرست سے نکال دیا گیا۔ ان کے مطابق انصاف میں تاخیر بھی ایک طرح کی ناانصافی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ جیل میں ان کے خلاف چھٹا مقدمہ چل رہا ہے اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں 23 لاکھ مقدمات زیرِ التوا ہیں، اس لیے عدلیہ کو مقدمات کے فیصلے جلد کرنے چاہئیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص جیل میں ہو تو اس کی ضمانت سے متعلق فیصلہ دو ماہ کے اندر ہونا چاہیے، لیکن ہمارے کیس کو نو ماہ گزرنے کے باوجود سماعت کے لیے نہیں لگایا گیا۔

اس موقع پر بانیِ تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بھائی اور بھابھی کے ضمانت کے کیس کی سماعت ہو۔

نورین نیازی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ آج ملاقات کے لیے آئے تھے، مگر انہیں بانیِ تحریکِ انصاف سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos