بیرسٹر گوہر کا عمر ایوب اور شبلی فراز کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان

[post-views]
[post-views]

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دونوں نشستوں پر انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائیں، اور واضح کیا کہ یہ فیصلہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ شبلی فراز اور عمر ایوب کی نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں کو فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ ان کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان فیصلوں کے خلاف چار درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں، مگر اب تک ان کی سماعت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر 30 اکتوبر سے قبل ان درخواستوں کی سماعت نہ ہوئی تو وہ مؤثر نہیں رہیں گی، کیونکہ شبلی فراز کی نشست پر انتخاب کا شیڈول 23 اکتوبر کو جاری ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم صرف انصاف چاہتے ہیں، ہماری اپیل ہے کہ کیس جلد مقرر کیا جائے۔”

بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ شبلی فراز کی نشست پر انتخابات 30 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی نشست پر انتخابات نومبر میں منعقد ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos