جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں پاکستان اور چین کی نئی پیش رفت

[post-views]
[post-views]

پاکستان کی معیشت کے استحکام اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے (ایس آئی ایف سی) کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تحقیق، تکنیکی ترقی، اور صنعتی اختراعات کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک فیز II کے تحت ’’نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مرکز تحقیق، تربیت، اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے ذریعے پاکستان کو جدید کوانٹم سائنس کے عالمی معیار سے ہم آہنگ کرے گا۔

معاہدے کے مطابق، دونوں ممالک تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور جدید صنعتی حل کی تیاری میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوانٹم کمپیوٹنگ مستقبل میں صحت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، اور سائبر سیکیورٹی جیسے کلیدی شعبوں میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

یہ جدید ٹیکنالوجی نہ صرف سائنسی و صنعتی ترقی کی نئی راہیں کھولے گی بلکہ دفاع، ٹریفک مینجمنٹ اور سامان کی ترسیل کے شعبوں میں بھی کارکردگی بہتر بنائے گی۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی شمولیت سے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا اور مقامی صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینے میں مدد ملے گی۔

ایس آئی ایف سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کو پائیدار ترقی کی بنیاد بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا فروغ کونسل کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos