وزیراعظم شہباز شریف کی فوجداری استثنیٰ کی ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے سے متعلق ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک وضاحتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ان کی جماعت کے چند سینیٹرز نے ایک ایسی ترمیمی تجویز سینیٹ میں پیش کی جو وزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے سے متعلق تھی، تاہم یہ شق وفاقی کابینہ کے منظور شدہ مسودے کا حصہ نہیں تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنی جماعت کے سینیٹرز کے نیک نیتی پر مبنی جذبے کی قدر کرتے ہیں، لیکن چونکہ یہ ترمیم حکومت کی پالیسی کے مطابق نہیں، اس لیے انہوں نے اسے فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کی ہے تاکہ قانون سازی کے عمل میں کسی قسم کا ابہام یا غلط تاثر پیدا نہ ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos