وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق کو صوبے کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ ترک کرنا ہوگا۔
پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاق اپنی آئینی اور مالی ذمے داریاں پوری کرے کیونکہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کے مطابق خیبر پختون خوا کا حصہ 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ قانون کے سامنے کوئی استثنیٰ نہیں ہوگا اور پالیسی سازی مکمل طور پر عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ قبائلی اضلاع کا مجموعی حق 700 ارب روپے ہے جن میں سے 500 ارب روپے تاحال بقایا ہیں، جبکہ وفاق پر نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں 2 ہزار 200 ارب روپے کی ادائیگیاں بھی واجب الادا ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں، حکومت سیاسی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے بانی کے ویژن کے مطابق کام کرے گی اور اس بار زیادہ مؤثر کارکردگی دکھائی جائے گی۔










