فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری پر مریم نواز کی ستائش اور عدلیہ پر تنقید

[post-views]
[post-views]

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری پر مثبت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک نہایت مناسب اور بروقت فیصلہ ہے۔ ان کے مطابق عاصم منیر جیسی صلاحیتوں، تجربے اور اہلیت کے حامل شخص کے سوا اس منصب کا کوئی دوسرا حق دار نہیں تھا۔ لندن میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ برطانوی جریدے کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ بالکل واضح ہے اور اس میں کسی شک یا ابہام کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ساری صورتِ حال کو وہ مکافاتِ عمل سمجھتی ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں کسی بھی فرد یا گروہ کے خلاف کوئی ذاتی انتقامی کارروائی نہیں کی۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے عدلیہ کے حالیہ رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کے ضمیر اچانک اب کیوں جاگ اٹھے؟ اگر واقعی انصاف کی نیت ہوتی تو یہ احساس پہلے بھی بیدار ہو سکتا تھا۔ ان کے بقول ایسے فیصلے انصاف سے زیادہ سیاسی نوعیت کے لگتے ہیں اور عملی طور پر انصاف کے قیام کے لیے کوئی مضبوط قدم نظر نہیں آتا۔

گفتگو کے اختتام پر انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود مریم نواز ہیں اور یہی ان کی حقیقی پہچان ہے، جس پر وہ فخر کرتی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos