پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص جو یہ سمجھتا ہے کہ “میرا نہ ہونا سب کچھ ختم کر دے گا”، وہ اپنی ذات کا قیدی ہے اور اس کا بیانیہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج کسی سیاسی، لسانی یا مذہبی سوچ کی نمائندہ نہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتی ہے۔ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ فوج اور اس کی قیادت پر حملہ کرنا ملک کے دفاع کے لیے خطرہ ہے اور ایسے بیانیے کو افغانستان اور بھارت سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تقویت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج کی قیادت مڈل یا لوئر مڈل کلاس سے آتی ہے اور کسی بھی فرد کو فوج یا قیادت پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم تعمیری آراء کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
آخر میں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے چیف آف ڈیفنس فورس کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہیڈکوارٹرز جنگی امور پر مکمل آگاہی فراہم کرے گا۔









