انڈونیشی صدر اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد میں جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے دورۂ پاکستان کے دوران آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔ اس بیٹھک میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دو طرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے عسکری وفود نے پاکستانی اور انڈونیشیائی مسلح افواج کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دفاعی تعاون کو نئی جہتوں تک لے جانے کے لئے باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنا ضروری ہے۔

انڈونیشیا کے صدر نے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کے مؤثر کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی امن کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دیرینہ اور بااعتماد تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی، اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے شعبوں میں انڈونیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos