اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں، آزاد عدلیہ و میڈیا کی بحالی ضروری: سہیل آفریدی

[post-views]
[post-views]

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ اور میڈیا کی بحالی کے لیے وہ اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم نہیں ہو رہی، ایک صوبے کو تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ دوسرے صوبے کو کچھ نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق پر صوبے کو واجب الادا رقم 4758 ارب روپے ہے۔

سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ بعض صوبوں کو فنڈز بلا روک ٹوک فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ انہیں خود ایک پولیس اہلکار نے اڈیالہ کے باہر روک رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حق کے لیے سوال اٹھائیں گے اور موقف پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور 36 ہزار ارب روپے قرض ادا کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کرپشن کی رپورٹ پر کوئی بات نہیں کی جا رہی، اور وفاقی حکومت کو صوبے پر واجب الادا رقم فوری فراہم کرنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ صوبے کے حقوق کے تحفظ اور عدلیہ و میڈیا کی آزادانہ بحالی کے لیے اپوزیشن اتحاد کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos