کوئی جماعت، کوئی شخصیت پاکستان سے بالا تر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

[post-views]
[post-views]

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ہر فرد اور ہر سیاست سے بالا تر ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک سابق وزیراعظم بیک وقت خود کو بااختیار اور بے اختیار قرار دیتا رہا، حالانکہ وہ اتنے اختیارات رکھتا تھا کہ اس وقت کے آرمی چیف کو قوم کا باپ کہا گیا۔ ان کے مطابق یہ دعویٰ کہ ہم فیصلے نہیں کر سکتے تھے، بے بنیاد اور غیر سنجیدہ ہے، کیونکہ قوم کا واحد بانی قائداعظم محمد علی جناح ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اُس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی کہاں ہیں جنہیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، اور کہا کہ اُس دور میں حکومت ایک ہی شخصیت کے گرد مرکوز رہی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق یا اختلاف نہیں، تمام جماعتیں اور صوبے برابر ہیں، اور موجودہ و سابقہ حکومتیں مکمل اختیارات کی حامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے، یہی ریاستی مؤقف ہے، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتی جائے گی۔

ان کے مطابق اس بریفنگ کا مقصد 2025 میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا جائزہ پیش کرنا تھا، رواں سال انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں غیر معمولی رہیں، ریاست اور عوام میں مکمل یکجہتی قائم ہوئی، اور دہشت گردوں کا پاکستان یا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ جدوجہد ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos