ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے، محمود خان اچکزئی

[post-views]
[post-views]

محمود خان اچکزئی نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 46 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، مسئلہ اجتماعی دانش اور درست فیصلوں کا فقدان ہے، اگر سنجیدگی سے سوچا جائے تو مسائل کا حل ممکن ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک ہماری اپنی کوتاہیوں کے باعث ناکامی کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ان کے دوست ہیں اور وہ خود جانتے ہیں کہ وہ الیکشن ہار چکے ہیں، لیکن ملک کو چلانے کا واحد راستہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حلف اٹھایا ہے کہ ملک کا دفاع کریں گے اور ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے، یہ ہمارا فرض ہے۔

واضح رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی سیاسی سرگرمیاں لاہور میں جاری ہیں، جہاں محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی قیادت میں قافلہ ماڈل ٹاؤن میں موجود ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے کہا کہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے عالمی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا، غزہ اور کشمیر میں جاری صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہر ملک کی سالمیت اور استحکام ناگزیر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos